Aitzaz Ahsan Back Ground چودھری اعتزاز احسن




چودھری اعتزاز احسن پاکستان کے نامور وکیل اور سیاستدان بیرسٹر ان لاء چودھری اعتزاز احسن 27 ستمبر 1945ء کو مری ، ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کے لیے ایچی سن کالج لاہور اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے ۔ کیمبرج سے واپسی پر اعتزاز احسن نے سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کی ۔ انہوں نے اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان کی حکومت کے خلاف شدید تنقید کی ۔ پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے اور واحد طالب علم تھے جنہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود ملازمت حاصل کرنے سے انکار کر دیا ۔ان کا موقف تھا کہ وہ کسی فوجی حکومت میں ملازمت نہیں کر سکتے




اعتزاز احسن
ابتدائی تعلیم اور کیرئیر

سیاست

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 70 کی دہائی میں اس وقت کیا جب گجرات سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری انور سماں کو قتل کر دیا گیا۔ یہ مارچ 1975 کی بات ہے۔ ان کی نشست پر چودھری اعتزاز احسن بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ انہیں صوبائی کابینہ میں اطلاعات اور منصوبہ بندی اور ترقی ملی۔
1977 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان قومی اتحاد کی تحریک چلی تو لاہور میں وکلا کی ایک ریلی پر پولیس فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تو اعتزاز احسن نے احتجاجاً وزارت سے استعفی دے دیا۔ نتیجتاً پیپلز پارٹی کی قیادت نے انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا۔
جنرل ضیا الحق نے ایوان اقتدار پر قبضہ کیا تو اعتزاز احسن تحریک بحالی جمہوریت کے سرگرم رکن بن گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس دوران متعدد بار گرفتار ہوئے۔ انہیں سیاسی قیدی قرار دے کر بغیر کوئی مقدمہ چلائے جیل میں رکھا۔1988 میں اعتزاز احسن لاہور سے پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں وہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم 1993 کے انتخابات میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ وہ سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں مختلف اوقات میں داخلہ ، قانون و انصاف ، نارکوٹکس کنٹرول ، تعلیم کے وزیر رہے۔ 1994 میں وہ پاکستانی سینٹ کے رکن بنے ۔ انہیں قائد ایوان منتخب کیا گیا۔ 1996 سے 1997 تک وہ قائد حزب اختلاف کے منصب پر فائز رہے۔ 2002ء کے انتخابات میں پیپلز کے ٹکٹ پر لاہور اور بہاولنگر میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے جیت گئے